Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 12
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ
قَالَ : اس نے فرمایا مَا مَنَعَكَ : کس نے تجھے منع کیا اَلَّا تَسْجُدَ : کہ تو سجدہ نہ کرے اِذْ اَمَرْتُكَ : جب میں نے تجھے حکم دیا قَالَ : وہ بولا اَنَا : میں خَيْرٌ : بہتر مِّنْهُ : اس سے خَلَقْتَنِيْ : تونے مجھے پیدا کیا مِنْ : سے نَّارٍ : آگ وَّخَلَقْتَهٗ : اور تونے اسے پیدا کیا مِنْ : سے طِيْنٍ : مٹی
پوچھا، "تجھے کس چیز نے سجدہ کرنے سے روکا جب کہ میں نے تجھ کو حکم دیا تھا؟" بولا، "میں اُس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اُسے مٹی سے"
قَالَ [ (اللہ نے ) کہا ] مَا [ کس چیز نے ] مَنَعَكَ [ تجھے روکا ] اَلَّا تَسْجُدَ [ کہ تو سجدہ نہ کرے ] اِذْ [ جب (کہ ) ] اَمَرْتُكَ ۭ [ میں نے حکم دیا ] قَالَ [ (ابلیس نے ) کہا ] اَنَا [ میں ] خَيْرٌ [ بہتر ہوں ] مِّنْهُ ۚ [ اس سے ] خَلَقْتَنِيْ [ تو نے پیدا کیا مجھ کو ] مِنْ نَّارٍ [ آگ سے ] وَّخَلَقْتَهٗ [ اور تو نے پیدا کیا اس کو ] مِنْ طِيْنٍ [ گارے سے ] ترکیب : (آیت ۔ 12) الا دراصل ان لا ہے ۔ اس میں شامل ان نے تسجد کو نصب دی ہے۔
Top