Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 13
قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ
قَالَ : فرمایا فَاهْبِطْ : پس تو اتر جا مِنْهَا : اس سے فَمَا : تو نہیں يَكُوْنُ : ہے لَكَ : تیرے لیے اَنْ : کہ تَتَكَبَّرَ : تو تکبر کرے فِيْهَا : اس میں (یہاں) فَاخْرُجْ : پس نکل جا اِنَّكَ : بیشک تو مِنَ : سے الصّٰغِرِيْنَ : ذلیل (جمع)
فرمایا، "اچھا تو یہاں سے نیچے اتر تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے نکل جا کہ در حقیقت تو ان لوگوں میں سے ہے جو خود اپنی ذلت چاہتے ہیں"
قَالَ [ (اللہ نے ) کہا ] فَاهْبِطْ [ پس تو نیچے اتر ] مِنْهَا [ اس سے ] فَمَا يَكُوْنُ [ تو نہیں ہے ] لَكَ [ تیرے لئے ] اَنْ [ کہ ] تَتَكَبَّرَ [ تو بڑا بنے ] فِيْهَا [ اس میں ] فَاخْرُجْ [ پس تو نکل ] اِنَّكَ [ یقینا تو ] مِنَ الصّٰغِرِيْنَ [ حقیر ہونے والوں میں سے ہے ] (آیت ۔ 13) فاھبط منھا میں اور آگے فیھا میں ھا کی ضمیریں جنت کے لیے ہیں ۔ حالانکہ ان آیات میں جنت کا ذکر نہیں ہے لیکن قرآن کے دوسرے مقامات کے مطالعہ سے قرآن کے قاری کے لیے یہ بات معروف ہوجاتی ہے کہ یہ واقعہ جنت کا ہے۔ اس لیے جنت کا ذکر کیے بغیر یہاں اس کے لیے ضمیر استعمال کی گئی ہے ۔
Top