Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 22
وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا
وَدَانِيَةً : اور نزدیک ہورہے ہوں گے عَلَيْهِمْ : ان پر ظِلٰلُهَا : ان کے سائے وَذُلِّلَتْ : اور نزدیک کردئیے گئے ہوں گے قُطُوْفُهَا : اس کے گچھے تَذْلِيْلًا : جھکا کر
جنت کی چھاؤں ان پر جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی، اور اُس کے پھل ہر وقت ان کے بس میں ہوں گے (کہ جس طرح چاہیں انہیں توڑ لیں)
[وَدَانيَةً عَلَيْهِمْ : اور نزدیک ہونے (جھکنے) والے ہوتے ہوئے ان پر ] [ظِلٰلُهَا : اس کے سائے ] [وَذُلِـلَتْ قُـطُوْفُهَا : اور مطیع کیے (جھکائے) گئے اس کے پھل ] [تَذْلِيْلًا : جیسی جھکائے جانے کا حق ہے ] (آیت۔ 14) دَانِیَۃً حال ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے اور یہ اسم الفاعل ہے۔ یہاں پر اس نے فعل کا عمل کیا ہے (دیکھیں آیت۔ 2: 54، نوٹ۔ 1) ظِلٰلُھَا اس کا فاعل ہے۔ ذُلِّلَتْ کا نائب فاعل قُطُوْفُھَا ہے۔ قُطُوْفٌ جمع مکسر ہے اس لیے فعل دُّلِّلَتْ واحد مؤنث آیا ہے۔
Top