Mutaliya-e-Quran - Al-Ghaashiya : 12
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ
فِيْهَا : اس میں عَيْنٌ جَارِيَةٌ : چشمہ بہتا ہوا
اُس میں چشمے رواں ہونگے
[فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ: اس میں جاری ہونے والے چشمے ہیں ] (آیت۔ 12 تا 16) ان آیات میں عَیْنٌ جَارِیَۃٌ۔ سُرُرٌ مَّرْفُوْعَۃٌ۔ اَکْوَابٌ مَّوْضُوْعَۃٌ۔ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَۃٌ۔ زَرَابیُّ مَبْثُوْثَۃٌ۔ یہ سب مبتدامؤخرنکرہ ہیں اور ان کی خبریں محذوف ہیں۔ آیت۔ 12 ۔ 13 ۔ میں متعلق خبر فِیْھَا آیا ہے۔ آگے اس کو محذوف کردیا گیا ہے۔
Top