Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 129
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ۖۗ٘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَاِنْ تَوَلَّوْا : پھر اگر وہ منہ موڑیں فَقُلْ : تو کہ دیں حَسْبِيَ : مجھے کافی ہے اللّٰهُ : اللہ لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا ھُوَ : اس کے سوا عَلَيْهِ : اس پر تَوَكَّلْتُ : میں نے بھروسہ کیا وَھُوَ : اور وہ رَبُّ : مالک الْعَرْشِ : عرش الْعَظِيْمِ : عظیم
اب اگر یہ لوگ تم سے منہ پھیرتے ہیں تو اے نبیؐ، ان سے کہدو کہ "میرے لیے اللہ بس کرتا ہے، کوئی معبود نہیں مگر وہ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرش عظیم کا"
فَاِنْ [ پھر (بھی) اگر ] تَوَلَّوْا [ وہ لوگ منھ موڑیں ] فَقُلْ [ تو آپ کہہ دیں ] حَسْبِيَ اللّٰهُ [ مجھے کافی ہے اللہ ] لَآ اِلٰهَ [ کوئی الہ نہیں ہے ] اِلَّا [ مگر ] ھُوَ ۭ [وہ (ہی) ] عَلَيْهِ [ اس پر ہی ] تَوَكَّلْتُ [ میں نے بھروسہ کیا ] وَھُوَ [ اور وہ ] رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ [عظیم عرش کا مالک ہے ] نوٹ ۔ 1: آخری دو آیتیں یعنی آیت نمبر 128 حضرت ابی بن کعب اور حضرت ابن عباس کے قول کے مطابق ، قرآن کی آخری آیتیں ہیں ۔ ان کے بعد کوئی آیت نازل نہیں ہوئی اور رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوگئی ۔ حضرت ابوالدرداء فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح وشام یہ آیتیں سات مرتبہ پڑھ لیا کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے کام آسان فرما دیتے ہیں ۔ (معارف القرآن )
Top