Al-Qurtubi - Yunus : 29
فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِیْنَ
فَكَفٰى : پس کافی بِاللّٰهِ : اللہ شَهِيْدًۢا : گواہ بَيْنَنَا : ہمارے درمیان وَبَيْنَكُمْ : اور تمہارے درمیان اِنْ : کہ كُنَّا : ہم تھے عَنْ : سے عِبَادَتِكُمْ : تمہاری بندگی لَغٰفِلِيْنَ : البتہ بیخبر (جمع)
ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ ہم تمہاری پرستش سے بالکل بیخبر تھے۔
آیت نمبر : 29۔ قولہ تعالیٰ : (آیت) ” فکفی باللہ شھیدا بیننا وبینکم، شھیدا “۔ یہ مفعول ہے یعنی کفی اللہ شھیدا یا یہ تمیز ہے، یعنی اکتف بہ شھیدا بیننا وبینکم یعنی اللہ تعالیٰ پر اکتفا کرو بطور گواہ ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان اگر ہم نے تمہیں اس بارے حکم دیا ہے یا ہم نے اسے تم سے پسند کیا ہے (اور رضا مندی کا اظہار کیا ہے) (آیت) ” ان کنا “ یعنی ہم نہیں تھے۔ عن عبادتکم لغفلین “۔ تمہاری پر ستش کے بارے میں بالکل بیخبر ، نہ ہم سنتے تھے، نہ دیکھتے تھے اور نہ عقل رکھتے تھے، کیونکہ ہم تو جمادات تھے ہم میں روح نہ تھی۔
Top