تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 105. Al-Fil · Ayah 2

  1. اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ﴿2﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. يَجْعَلْکردیا
    3. كَيْدَهُمْان کا داؤ
    4. فِيْ تَضْلِيْلٍگمراہی میں (بیکار)
Translation · Al-Qurtubi
کیا ان کا داؤ غلط نہیں گیا ؟ (گیا)
Tafseer · Al-Qurtubi

کیا اللہ تعالیٰ نے ان کے مکرو فریب کو ناکام نہیں بنا دیا۔

تضلیل کا معنی باطل کرنا اور ضائع کرنا ہے کیونکہ ہاتھی والوں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ وہ قریش کو قتل کریں گے اور انہیں گرفتار کریں گے اور بیت اللہ شریف کے بارے میں انہوں نے ارادہ کیا تھا وہ اسے برباد کردیں گے۔ حضرت عبدالمطلب سے یہ مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ کو بھیجا کہ وہ دیکھے کہ انہوں نے پرندوں سے کیا پایا ہے تو حضرت عبداللہ کیا دیکھتے ہیں کہ سب لوگ ٹکڑے ٹکڑے پڑے ہیں وہ گھوڑا دوڑاتے ہوئے آئے ان کی ران سے کپڑا ہٹا ہوا تھا جب انہیں ان کے والد نے دیکھا تو فرمایا : میرا یہ بیٹا عربوں میں سے شاہسوار ہے اس نے ران سے کپڑا نہیں ہٹایا مگر بشارت دینے کی وجہ سے یا ڈرانے کی وجہ سے ایسا کیا ہے۔ جب وہ مجلس کے قریش ہوئے کہ وہ اپنی آواز لوگوں کو سنا سکتے تھے لوگوں نے پوچھا : پیچھے کیا چھوڑ آئے ہو ؟ تو فرمایا سب لوگ ہلاک ہوگئے۔ حضرت عبدالمطلب اور ان کے ساتھ نکلے انہوں نے ابرہہ کے لشکر میں مرنے والے لوگوں کا سامان لے لیا بنی عبدالمطلب کے اموال اسی وجہ سے بنے اور اسی مال کی وجہ سے حضرت عبدالمطلب کی سرداری مکمل ہوئی کیونکہ سونے اور چاندی میں سے جو چاہا اٹھا لیا پھر اہل مکہ نکلے اور ان لشکریوں کا سامان لوٹا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ حضرت عبدالمطلب نے دو گڑھے کھود کر ان کو سونے اور جواہرات سے بھر دیا پھر ابو مسعود ثقفی سے کہا جو حضرت عبدالمطلب کا دوست تھا۔ ان دونوں میں سے جو چاہو لے لے پھر لوگوں نے حبشیوں کے اموال کو لیا یہاں تک کہ ان کے ہاں جگہیں کم پڑگئیں حضرت عبدالمطلب نے اس موقع پر کہا۔

انت منعت الحبش والافیالا۔۔۔ و قد رعوا بمکۃ الاجبالا

وقد خشینا منھم القتالا۔۔۔ وکل امرلھم معضالا

شکرا و حمدا لک ذا الجلالا

اے اللہ ! تو نے حبشیوں اور ہاتھیوں کو روکا جبکہ انہوں نے تو مکہ مکرمہ میں پہاڑوں کو بھی خوفزدہ کردیا تھا ہم تو ان کے ساتھ جنگ کرنے سے ڈرے اور ان کی جانب سے ہر مشکل امر سے ڈرے۔ اے رب ذوالجلال ! تیرا شکر ہے اور تیریے لیے حمد ہے۔

ابن اسحاق نے کہا : جب اللہ تعالیٰ نے حبشیوں کو مکہ مکرمہ سے واپس کردیا تو عربوں نے قریش کو بڑی عظمت دی انہوں نے کہا : یہ اللہ والے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی جانب سے قتال کیا اور ان کے دشمن کی مونث سے انہیں کافی ہوگئے۔ عبداللہ بن عمر ابن مخزوم نے اصحاب فیل کے قصہ میں کہا :

انت الجلیل ربنا لم تدنس۔۔۔ انت حبست الفیل بالمغمس

من بعد ماھم بشر مبلس۔۔۔ حبستہ فی ھیئۃ المکرکس

وما لھم من فرج و منفس

اے ہمارے رب ! تو جلیل الشان ہے تو کمزوری سے آلودہ نہیں تو نے مغمس کے مقام پر ہاتھیوں کو روک لیا کہ بعد اس کے کہ اس نے تکلیف دہ شرکا ارادہ کیا تھا تو نے اسے اوندھے منہ روک لیا۔ ان کے لیے کوئی آسانی اور راحت والی چیز نہ تھی۔

Al-Qurtubi - Al-Fil 105:2