تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 105. Al-Fil · Ayah 3

  1. وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ﴿3﴾

    1. وَّاَرْسَلَاور بھیجے
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. طَيْرًاپرندے
    4. اَبَابِيْلَجھنڈ کے جھنڈ
Translation · Al-Qurtubi
اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بیجھے
Tafseer · Al-Qurtubi

اور (وہ یوں کہ) بھیج دیئے ان پر ہر سمت سے پرندے ڈاروں کے ڈار۔

سعید بن جبیر نے کہا : ہر آسمان کے پرندے تھے اس سے قبل اور نہ اس کے بعد اس قسم کے کوئی پرندے دیکھے گئے۔ جویبر نے ضحاک سے انہوں نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ میں نے رسول اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : وہ ایسے پرندے تھے جو آسمان اور زمین کے درمیان گھونسلے بناتے اور بچے دیتے تھے۔ حضرت ابن عباس نے کہا : ان کی سونڈیں تھیں جس طرح ہاتھی کی سونڈ ہوتی ہے اور ان کے پنجے کتے کے پنجوں جیسے تھے۔ عکرمہ نے کہا : وہ سبز پرندے تھے جو سمندر سے نکلے تھے ان کے سر درندوں کے سر جیسے تھے اس جیسے پرندے نہ اس سے قبل دیکھے گئے اور نہ اس کے بعد دیکھے گئے۔ حضرت عائشہ صدیقہ نے کہا : وہ پرندے خطاطیف کے زیادہ مشابہ تھے۔

ایک قول یہ کیا گیا ہے : وہ وطاویط کے زیادہ مشابہ تھے وہ سرخ وسفید تھے۔

سعید بن جبیر سے یہ بھی قول مروی ہے : یہ سبز پرندے تھے جن کی زرد چونچیں تھیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : وہ سفید تھے۔ محمد بن کعب نے کہا : یہ سیاہ سمندری پرندے تھے ان کی چونچوں اور ناخنوں میں پتھر تھے۔ ایک قول یہ کیا گیا : وہ نادرو نایاب عنقاء تھے جن کی ضرب الامثال ذکر کی جاتی ہیں۔ عکرمہ نے کہا : ابابیل کا معنی مجتمع ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس کا معنی پے در پے ہے وہ ایک دوسرے کے پیچھے تھے ؛ یہ حضرت ابن عباس اور مجاہد کا قول ہے۔ مجاہد نے کہا : اس کا معنی ہے مختلف جدا جدا۔ کچھ ادھر سے آتے یہاں سے وہاں تک ؛ یہ حضرت ابن مسعود، ابن زید اور اخفش کا نقطہ نظر ہے۔ نحاس نے کہا : یہ سب اقوال متفق ہیں اس کا حقیقی معنی تو یہ ہے وہ بڑی بڑی جماعتیں تھیں۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے : فلان یوبل علی فلان۔ فلان اس پر عظیم ہوتا ہے اور کثیر ہوتا ہے یہ ابل سے مشتق ہے ابابیل کے واحد میں اختلاف ہے۔ جوہری نے کہا : اخفش کہتا ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے : جائت ابلک ابابیل تیرے اونٹ تھوڑے تھوڑے آئے اور طیرا ابابیل ٹولیوں کی صورت میں پرندے آئے۔ کہا : یہ کثرت کے معنی میں آتا ہے یہ ایسی جمع ہے جس کا کوئی واحد نہیں۔ بعض نے کہا : اس کا واحد ابول ہے جس طرح عجول۔ بعض یعنی مبرد نے کہا : اس کا واحد ابیل ہے جسے سکین ہوتا ہے۔ کہا : میں نے عربوں کو نہیں پایا کہ وہ اس کا واحد جانتے ہوں مگر صحاح میں ہے کہ وہ اس کا واحد جانتے تھے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس کا واحد ابال ہے روبہ بن عجاج نے اس کی جمع کے بارے میں کہا :

ولعبت طیرا بھم ابابیل۔۔۔ فصیروا مثل کعصف ماکول۔

پرندوں کے جھنڈ ان کے ساتھ کھیلے تو انہیں کھاتے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا گیا۔

اعشی نے کہا :

طریق و جبار رواء اصولہ۔۔۔ علیہ ابابیل من الطیر تنعب

راستہ اور کھجور کا لمبا درخت جس کی جڑوں کو سیراب کیا گیا ہے جس پر پرندوں کے جھنڈ آوازیں لگا رہے ہیں۔

ایک اور شاعر نے کہا :

تراھم الی الداعی سراعا کا نھم۔۔۔ ابابیل طیر تحت دجن مسخن

تو انہیں دیکھے گا کہ وہ داعی کی جانب تیزی سے جارہے ہیں گویا وہ پرندوں کے جھنڈ ہیں جو تکلیف دہ تاریکی کے نیچے ہیں۔

فراء نے کہا : اس کا لفظوں میں واحد نہیں، رواسی جو ثقہ ہے نے گمان کیا کہ انہوں نے اس کے واحد کے بارے میں سنا کہ اس کا واحد ابلہ ہے۔ فراء نے ابلہ بیان کیا ہے، کہا : میں نے ایک عرب سے سنا وہ کہتا ہے : ضغث علی ابالۃ اس سے وہ شادابی پر مراد لیتے ہیں۔ کہا : اگر کوئی کہنے والا یہ کہے ایال تو یہ درست ہوتا جس طرح دینار کی جمع دنانیر آتی ہے۔ اسحاق بن عبداللہ بن حارث بن نوفل نے کہا : ابابیل یہ ابل موبلہ سے ماخوذ ہے یعنی ٹکڑیاں ٹکڑیاں، ریوڑ۔