تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 22. Al-Hajj · Ayah 6

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ﴿6﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّاس لیے کہ
    3. اللّٰهَاللہ
    4. هُوَ الْحَقُّوہی برحق
    5. وَاَنَّهٗاور یہ کہ وہ
    6. يُحْيِزندہ کرتا ہے
    7. الْمَوْتٰىمردوں
    8. وَاَنَّهٗاور یہ کہ وہ
    9. عَلٰيپر
    10. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    11. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
Translation · Al-Qurtubi
ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قاد رمطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
ذٰلِکَ : یہ مبتدا ہے اس کی خبر بِاَنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْحَقُّ ہے ( یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہی ہستی میں کامل ہے) یہ تخلیق بنی آدم کا جو تذکرہ ہوا اور اسی طرح زمین کی آبادی اور اس سے حاصل ہونے والی قسما قسم کی حکمتیں ثابت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہیں یعنی انہی کا وجود حقیقی اور قائم رہنے والا ہے۔ وَاَنَّہٗ یُحْیِ الْمَوْتٰی (اور وہی مردوں کو زندہ کریں گے) جیسا کہ بنجر زمین کو آباد کردیا۔ وَانَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیْرٌ (اور وہی ہر چیز پر قادر ہے) قدرت والا ہے۔