تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 22. Al-Hajj · Ayah 8

  1. وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍۙ﴿8﴾

    1. وَاور
    2. مِنَ النَّاسِلوگوں میں سے
    3. مَنْجو
    4. يُّجَادِلُجھگڑتا ہے
    5. فِي اللّٰهِاللہ (کے بارے) میں
    6. بِغَيْرِ عِلْمٍبغیر کسی علم
    7. وَّاور
    8. لَا هُدًىبغیر کسی دلیل
    9. وَّلَااور بغیر کسی
    10. كِتٰبٍکتاب
    11. مُّنِيْرٍروشن
Translation · Al-Qurtubi
اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (و دانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِیْ اللّٰہِ (اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے متعلق جھگڑا کرتے ہیں) اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق ایسی صفات اس کی طرف منسوب کرتے ہیں جو اس کے مناسب نہیں۔ یہ ابوجہل کے متعلق اتری۔ 8۔ بِغَیْرِ عِلْمٍ (بغیر علم کے) علم سے بد یہی جو معرفت الٰہی تک پہنچائے۔ وَّلَا ھُدًی (بغیر ہدایت و راہنمائی) اس سے استدلالی علم مراد ہے کیونکہ یہ معرفت کی طرف لے جانے والا ہے۔ وَّ لَا کِتٰبٍ مُّنِیْرٍ (اور بغیر روشن کتاب کے) اس سے مراد وحی ہے انسانی علوم انہی تین طریقوں پر حاصل ہوتا ہے۔