Al-Qurtubi - Aal-i-Imraan : 189
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠   ۧ
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کے لیے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قادر
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کو ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
آیت نمبر : 189۔ یہ ان کے خلاف استدلال اور حجت ہے جنہوں نے یہ کہا ہے : (آیت) ” ان اللہ فقیرونحن اغنیآء “ اور ان کی تکذیب ہے، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کا معنی ہے آپ خوش ہونے والوں کے بارے یہ گمان نہ کریں کہ وہ عذاب سے نجات پا جائیں گے، کیونکہ ہر شے اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے، اور وہ قدرت رکھنے والے رب کے قبضہ میں ہیں، پس یہ پہلے کلام پر معطوف ہے، یعنی بلاشبہ وہ اس کے عذاب سے نجات نہیں پاسکتے، وہ انہیں پا سکتے، وہ انہیں پکڑ لے گا جب چاہے گا۔ (آیت) ” واللہ علی کل شیء قدیر “۔ اور اللہ تعالیٰ ہر ممکن پر قادر ہے، اس پر بحث سورة البقرہ میں گزر چکی ہے۔
Top