Al-Qurtubi - Faatir : 4
وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
وَاِنْ : اور اگر يُّكَذِّبُوْكَ : وہ تجھے جھٹلائیں فَقَدْ كُذِّبَتْ : تو تحقیق جھٹلائے گئے رُسُلٌ : رسول (جمع) مِّنْ قَبْلِكَ ۭ : تم سے پہلے وَ اِلَى اللّٰهِ : اور اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹنا الْاُمُوْرُ : تمام کام
اور (اے پیغمبر ﷺ اگر یہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں اور (سب) کام خدا ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے
آیت : و ان یکذبوک ضمیر مرفوع سے مراد کفار قریش ہیں۔ آیت : فقد کذبت رسل من قبلک اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو تسلی رہا ہے اور صبر میں متقد میں کی اقتدا کا حکم دے رہا ہے۔ آیت : و الی اللہ تر جع ال مور۔ حضرت حسن بصری ؓ ، اعراج، یعقوب، ابن عامر، ابو حیوہ، ابن محیصن، حمید، اعمش، حمزہ، یحیی، کسائی اور خلف تاء پر فتحہ کے ساتھ قراءت کرتے ہیں کہ یہ معروف کا صیغہ ہے۔ ابو عبید نے اسے پسند کیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : آیت : الا الی اللہ تصیر الا مور (الشوری) باقی فعل مجہول کی بناء پر ترجع قراءت کرتے ہیں۔
Top