Al-Qurtubi - At-Tur : 34
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ
فَلْيَاْتُوْا : پس چاہیے کہ وہ لائیں بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖٓ : کوئی بات اس جیسی اِنْ كَانُوْا : اگر ہیں وہ صٰدِقِيْنَ : سچے
اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں
قلیاتوا بحدیث مثلہ انہیں چاہئے کہ اپنی جانب سے ایسا کلام لے آئیں جو قرآن کے مشابہ ہو۔ ان کانوا صدقین۔ اگر وہ اس بات میں سچے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ نے پانی طرف سے کوئی بات گھڑ کر پیش کی ہے۔ حدری نے اسے فلیاتوابحدیث مثلہ پڑھا ہے یعنی حدیث کا لفظ مضاف ہے مثلہ میں ضمیر نبی کریم ﷺ کے لئے ہے وہ حدیث جس سے مراد قرآن ہے اسے آپ ﷺ کی طرف مضاف کیا ہے کیونکہ اسی کے ساتھ آپ کو مبعوث کیا گیا ہے۔ ایک جماعت کی قرأت کے مطابق ھاء قرآن کے لئے ہے۔
Top