تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 58. Al-Mujaadila · Ayah 20

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ﴿20﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يُحَآدُّوْنَمخالفت کرتے ہیں
    4. اللّٰهَاللہ کی
    5. وَرَسُوْلَهٗٓاور اسکے رسول کی
    6. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    7. فِيمیں
    8. الْاَذَلِّيْنَذلیل ترین لوگ
Translation · Al-Qurtubi
جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ نہایت ذلیل ہوں گے۔
Tafseer · Al-Qurtubi
آیات۔ 20۔ 21 تفسیر ان الذین یحادون اللہ ورسولہ سورت کے آغاز میں یہ بحث گزر چکی ہے اولئک فی الاذلین۔ وہ ذلیل لوگوں میں سے ہیں ان سے بڑھ کر کوئی ذلیل نہیں کتب اللہ لا غلبن یعنی اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کردیا ہے کہ انہیں ضرور غالب کرے گا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : لوح محفوظ میں لکھ دیا ہے ؛ یہ قتادہ سے مروی ہے۔ فراء نے کہا : کتب یہ قال کے معنی میں ہے۔ انا یہ ضمیر تاکید کے لئے ہے۔ ورسلی جس کو جہاد کے حکم کے ساتھ مبعوث کیا گیا وہ جہاد کے ساتھ غالب آئے گا، جس کو حجت کے ساتھ مبعوث کیا گیا وہ حجت کے ساتھ غالب آئے گا۔ مقاتل نے کہا : مومنوں نے کہا اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں مکہ مکرمہ، طائف، خیبر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر فتح دی تو ہم امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں فارس اور روم پر بھی فتح دے گا۔ عبد اللہ بن ابی بن سلول نے کہا : کیا تم روم اور فارس کو ان دیہاتوں کی طرح سمجھتے ہو جن پر تم غالب آگئے ہو ؟ اللہ کی قسم ! وہ تعداد میں بہت زیادہ ہیں اور قوت میں اس سے بہت سخت ہیں جتنا تم ان کے بارے میں گمان کرتے ہو تو یہ آیت نازل ہوئی اسی کی مثل ولقد سبقت کلمتنا لعبادنا المرسلین۔ انھم لھم المنصورون۔ وان جندنا لھم الغلبون۔ (الصافات) ہے۔