تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 60. Al-Mumtahana · Ayah 8
لَا یَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ لَمْ یُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِیَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَ تُقْسِطُوْۤا اِلَیْهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ﴿8﴾
- لَا يَنْهٰىكُمُتحقیق منع نہیں کرتا
- اللّٰهُاللہ
- عَنِ الَّذِيْنَان لوگوں سے جو
- لَمْ يُقَاتِلُوْكُمْتم سے نہیں لڑتے
- فِي الدِّيْنِدین میں
- وَلَمْ يُخْرِجُوْكُمْاور انہوں نے تمہیں نہیں نکالا
- مِّنْ دِيَارِكُمْتمہارے گھروں سے
- اَنْکہ
- تَبَرُّوْهُمْتم دوستی کرو ان سے
- وَتُقْسِطُوْٓااور تم انصاف کرو
- اِلَيْهِمْ ۭان سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يُحِبُّمحبوب رکھتا ہے
- الْمُقْسِطِيْنَانصاف کرنے والے
Translation · Al-Qurtubi
جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
Tafseer · Al-Qurtubi
تفسیر
قتلوکم یعنی دین کے خلاف تمہارے ساتھ جنگ کی۔ اخرجوا میں دائو ضمیر سے مراد اہل مکہ میں سے سرکش لوگ ہیں۔ وظھرا انہوں نے تمہیں نکالنے میں مدد کی اور وہ اہل مکہ کے مشرک ہیں۔ ان تولوھم میں ان محل جر میں ہے اور ان تبروھم سے بدل یہ۔ ومن یتولھم جوا انہیں اولیاء انصار اور احباب بناتا ہے۔ فاولئک ھم الظلمون یہی لوگ ظالم ہیں۔