Al-Qurtubi - Al-Mulk : 24
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
قُلْ : کہہ دیجئے هُوَ الَّذِيْ : وہ اللہ وہ ذات ہے ذَرَاَكُمْ : جس نے پھیلایا تم کو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ : اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
کہہ دو وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے۔
ذرا کم فی الارض تمہیں زمین میں پیدا کیا، یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے (1) ایک قول یہ کیا گیا ہے : تمہیں اس میں پھیلا دیا اور اس پر تمہیں بکھیر دیا (2) یہ ابن شجرہ کا قول ہے۔ تمہیں اس کی بارگاہ میں جمع کیا جائے گا تاکہ ہر کسی کو اس کے عمل کا ب دلہ دے دیا جائے۔ وہ کہتے ہیں : یہ قیامت کب آئے گی ؟ یہ عذاب کب آئے گا جس کی تم ہمیں دھمکیاں دیتے ہوڈ یہ بات بطور استہزاء کہا کرتے تھے۔
Top