تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 68. Al-Qalam · Ayah 45

  1. وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ﴿45﴾

    1. وَاور
    2. اُمْلِيْ لَهُمْمیں ڈھیل دے رہا ہوں ان کے لیے
    3. اِنَّبیشک
    4. كَيْدِيْمیری چال
    5. مَتِيْنٌبہت پختہ ہے
Translation · Al-Qurtubi
اور میں ان کو مہلت دیے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
کلام اسی طرف راجع ہے جس کا ذکر پہلے ہوچکا ہے ام لھم شرکآء کیا تم ان سے ثواب کے طالب ہو اس بات پر جو آپ انہیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان لانے کی دعوت دیتے ہو۔ وہ اس چٹی میں پڑے ہوئے ہیں وہ اس بوجھ کے نیچے دبے چلے جا رہے ہیں جو انہیں مال خرچ کرنا پڑتا ہے یعنی ان پر کوئی مشقت نہیں بلکہ وہ آپ کی متابعت کے ذریعے زمین کے خزانوں کے مالک بن جائیں گے اور جنات نعیم تک پہنچ جائیں گے۔