تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 68. Al-Qalam · Ayah 47

  1. اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ﴿47﴾

    1. اَمْیا
    2. عِنْدَهُمُان کے پاس
    3. الْغَيْبُکوئی غیب ہے
    4. فَهُمْ يَكْتُبُوْنَتو وہ لکھ رہے ہیں
Translation · Al-Qurtubi
یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اس سے) لپٹے جاتے ہیں ؟
Tafseer · Al-Qurtubi
ام عندھم الغیب جو چیز ان سے غائب ہے اس کا علم اس کا علم ان کے پاس ہے فھم یکتبون۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : جو وہ کہتے ہیں کیا اس کے باعث ان پر وحی نازل کی جائے گی۔ حضرت ابن عباس نے کہا، یہاں غیب سے مراد لوح محفوظ ہے کیا وہ لوح محفوظ سے لکھتے ہیں جس کے بارے وہ آپ سے مخاصمت کرتے ہیں اور وہ لکھتے ہیں کہ وہ آپ سے افضل ہیں اور انہیں سزا نہ دی جائے گی۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یکتبون کا معنی ہے وہ اپنے بارے میں وہ فیصلہ کرتے ہیں جس کا وہ ارادہ کرتے ہیں۔