Al-Qurtubi - Al-Haaqqa : 22
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ
فِيْ جَنَّةٍ : جنت میں عَالِيَةٍ : بلند
(یعنی) اونچے (اونچے محلوں کے) باغ میں
فی جنۃ عالیۃ۔ ایسی جنت جو نفوس میں عظیم شان والی ہے۔ قطوفھا دانیۃ۔ اس کے گچھے قریب ہونگے آسانی سے انہیں حاصل کیا جاسکے گا، کھڑا ہوا، بیٹھا وہا اور لیٹا وہا اسے توڑ لے گا۔ اس کی وضاحت سورة الدخان میں آئے گی۔ قطوف یہ قطف کی جمع ہے اس سے مراد وہ پھل ہیں جنہیں توڑا جاتا ہے۔ قطف یہ مصدر ہے قطاف یہ توڑنے کا وقت ہے۔
Top