تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 26
سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ﴿26﴾
- سَاُصْلِيْهِعنقریب اسے ڈالدوں گا
- سَقَرَجہنم
Translation · Al-Qurtubi
ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کرینگے
Tafseer · Al-Qurtubi
ساصلیہ سقر۔۔۔ تا۔۔۔ للبشر
ساصلیہ سقر۔ میں اسے سقر میں داخل کروں گا تاکہ اس کی گرمی تاپے۔ اس کا نام سقر رکھا، یہ سقرۃ الشمس سے مشتقل ہے یہ اس وقت بولتے ہیں جب سورج اسے پگھلا دے، اس کو سیاہ کردے اور اس کے چہرے کی جلد کو جلا دے، یہ غیر منصرف ہے کیونکہ علمیت اور عجمہ کا سبب موجو ہے، حضرت ابن عباس نے کہا، یہ جہنم کا چھٹا طبقہ ہے، حضرت ابوہریرہ نے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، حضرت موسیٰ نے اپنے رب سے سوال کیا اے میرے رب تیرے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ محتاج ہے، فرمایا سقر کا مستحق، یہ ثعلبی نے ذکر کیا ہے۔