تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 35
اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ﴿35﴾
- اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِبیشک یہ ایک ہے بڑی (آفت)
Translation · Al-Qurtubi
کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
انھالاحدی الکبر۔ یہ جواب قسم ہے۔ یعنی یہ جہنم کی اغ بڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے۔ مقاتل کی تفسیر میں ہے، الکبر جہنم کے ناموں میں سے ایک نام ہے، حضرت ابن عباس سے مروی ہے، ان کا حضرت محمد ﷺ کو جھٹلانا گناہ کبیرہ میں سے ایک ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے قیامت کا برپا ہونابڑی مصیبتوں میں سے ایک ہے، الکبر عذابوں میں سے بڑے عذاب کو کہتے ہیں، راجز نے کہا، یا بن المعلی نزلت احدی الکبر، داھیۃ الدھر وصماء الغبر۔ اے ابن معلی ایک بڑی مصیبت نازل ہوئی جو زمانے کی مصیبتوں میں سے بڑی ہے۔ کبر کا واحد کبری ہے۔ جس طرح صغر کا واحد صغری ہے اسی طرح عظم اور عظمی ہے عام قراء نے لاحدی پڑھا ہے، یہ ایسا اسم ہے جو ابتداء تانیث کے لیے وضع کیا گیا ہے، یہ مذکر پر مبنی نہیں، جس طرح عقبی اور اخری ہے اس کا الف قطعی ہے یہ وصل کی صورت میں بھی نہیں گرتا، جریر بن حازم نے ابن کثیر نے انھالاحدی الکبر، روایت کیا ہے یعنی ہمزہ کو حذف کردیا۔