تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 40
فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ﴿40﴾
- فِيْ جَنّٰتٍ ۺباغات میں
- يَتَسَآءَلُوْنَوہ پوچھیں گے
Translation · Al-Qurtubi
(کہ) وہ باغ ہائے بہشت میں (ہونگے اور) پوچھتے ہوں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
فی جنت یتساء لون، عن المجرمین۔ ماسلکم فی سقر۔ جنت سے مراد باغات ہیں، یتساء لون، یسالون کے معنی میں ہے، یعنی جنتی مشرکوں سے سوال کریں گے کس چیز نے تمہیں جہنم میں داخل کیا ہے ؟ جس طرح تو کہتا سلکت الخیط فی کذا، یعنی میں نے اس میں دھاگا داخل کردیا، کلبی نے کہا، جنتی جہنمی سے اس کا نام لے کر سوال کرے گا وہ اسے کہے گا، اے فلان، حضرت عبداللہ بن زبیر کی قرات میں ہے اے فلاں تجھے کس چیز نے جہنم میں داخل کیا ؟ کلبی سے یہ بھی منقول ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے یوں قرات کی، یا فلان ماسلکم فی سقر۔ یہ قرات آیت کی تفسیر بیان کرنے کے طریقہ پر ہے۔ یہ قرآن حکیم کا حصہ نہیں جس طرح وہ لوگ گمان کرتے ہیں جو قرآن حکیم پر طعن کرت ہیں یہ ابوبکر بن اباری کا قول ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے مومن فرشتوں سے اپنے قریبی رشتہ داروں کے بارے میں پوچھیں گے اور فرشتے مشرکوں سے پوچھیں گے انہیں کہیں گے تمہیں جہنم میں کس چیز نے داخل کیا ؟ فراء نے کہا، اس میں یہ دلیل موجود ہے کہ اصحاب یمین سے مراد بچے ہیں کیونکہ وہ گناہوں کو نہیں جانتے۔