تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 39

  1. اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ﴿39﴾

    1. اِلَّآمگر
    2. اَصْحٰبَ الْيَمِيْنِداہنی طرف والے
Translation · Al-Qurtubi
مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)
Tafseer · Al-Qurtubi
الا اصحاب الیمین۔ وہ اپنے گناہوں کے عوض رہن رکھے گئے، اصحاب الیمین کی تعین میں اختلاف ہے، حضرت ابن عباس نے فرمایا، اس سے مراد فرشتے ہیں حضرت علی شیر خدا نے فرمایا، مسلمان کی اولادیں مراد ہیں جنہوں نے کوئی عمل نہ کیا، وہ عمل کے بدلے رہن رکھے جاتے ہیں ضحاک نے کہا، اس سے مراد وہ لوگ ہیں اللہ تعالیٰ کی جانب سے جن کے لیے حسنی مقرر ہوچکی ہے۔ اسی کی مثل ابن جریج سے مروی ہے ہر نفس کوا سکے عمل کے بدلے میں محاسبہ ہوگا مگر اصحاب یمین وہ جنتی لوگ ہیں ان کا محاسبہ نہیں ہوگا، مقاتل نے بھی اسی طرح کی گفتگو کی ہے اس سے مراد وہ جنتی ہیں جو یوم میثاق کو حضرت آدم (علیہ السلام) کی دائیں طرف تھے جب اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا، یہ جنت میں ہیں، مجھے ان کی کوئی پر اوہ نہیں۔ حضرت حسن بصری اور ابن کیسان نے کہا، یہ مخلص مومن ہیں ان کو رہن نہیں رکھا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے فرائض ادا کردیے ابوظبیان نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے اس سے مراد مسلمان ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد اصحاب حق اور اہل ایمان ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو ان کی کتابیں ان کے دائیں ہاتھ میں دی گئیں ابوجعفر باقر نے کہا، ہم اور ہمارے حمایتی اصحاب یمین ہیں اور جس نے بھی ہم اہل بیت سے بغض رکھا وہ رہن رکھے گئے ہیں حکم نے کہا، وہ لوگ اللہ تعالیٰ نے جنہیں اپنی خدمت کے لیے چن لیا وہ رہن میں داخل نہیں کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے خادم ہیں اور چنے ہوئے ہیں ان کا عمل انہیں کوئی نقصان نہیں دے گا۔ قاسم نے کہا، ہر نفس کا خیر اور شر کے بدلے میں مواخذہ ہوگا مگر جو اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر اعتماد کرے نہ کہ اپنے عمل اور خدمت پر اعتماد کرے جس نے بھی اپنے عمل پر اعتماد کیا وہی رہن رکھا گیا ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے فضل پر اعتماد کیا وہ ماخوذ نہیں ہوگا۔