تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 50
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ﴿50﴾
- كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- حُمُرٌگدھے
- مُّسْتَنْفِرَةٌبھاگے ہوئے
Translation · Al-Qurtubi
گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
کانھم حمر مستنفرہ۔ گویا یہ کفار حضرت محمد ﷺ سے بھاگنے میں بدکے ہوئے گدھے ہیں۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا اس سے مراد وحشی گدھے ہیں نافع اور ابن عامر نے فاء کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے، منفرۃ پڑھا ہے۔ ابوعبید اور ابوحاتم نے اسی قرات کو پسند کیا ہے جب کہ باقی قراء نے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے، جس کا معنی کافرہ ہے، کہا جاتا ہے، نفرت، استنفرت دونوں ہم معنی ہیں، جس طرح عجبت، استعجبت اور سخرت، استخرت ہے، فراء نے یہ شعر پڑھا ہے۔ امسک حمارک انہ مستنفرۃ فی اثر احمرۃ عمدن لغرب۔ اپنے گدھے کو روکو وہ گدھوں کے پیچھے بھاگا جارہا ہے، جنہوں غرب (جگہ کا نام) کا قصد کیا۔