تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 77. Al-Mursalaat · Ayah 13
لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ﴿13﴾
- لِيَوْمِدن کیلئے
- الْفَصْلِفیصلے
Translation · Al-Qurtubi
فیصلے کے دن کے لیے
Tafseer · Al-Qurtubi
لیوم الفصل۔ فیصلہ کے دن تک اسے موخر کردیا گیا ہے سعید نے قتادہ سے روایت نقل کی ہے اللہ تعالیٰ اس رز لوگوں کے درمیان جنت میں بھیجنے یا جہنم میں بھیجنے کا فیصلہ فرمائے گا، حدیث طیبہ میں ہے جب قیامت کے روز لوگوں کو اٹھایاجائے گا وہ چالیس سال تک اسی طرح کھڑے رہیں گے کہ ان کے سروں پر سورج ہوگا ان کی آنکھیں آسمان کی طرف لگی ہوں گی وہ فیصلہ کے انتظار میں ہوں گے۔