تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 78. An-Naba · Ayah 10
Tafseerوَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
- وَّجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
- الَّيْلَرات کو
- لِبَاسًالباس/ پردہ پوش
Translation · Al-Qurtubi
اور رات کو پردہ مقرر کیا
Tafseer · Al-Qurtubi
وجعلنااللیل لباسا۔ وجعلناالنھار معاشا۔ ہم نے رات کو یوں بنایا کہ رات کی تاریکی تمہیں ڈھانپ لیتی ہے یہ طبری نے کہا ہے، ابن جبیر اور سدی نے کہا، اسے تمہارے لیے سکون کا باعث بنادیا اور دوسرے جملے میں اضمار ہے اصل میں وقت معاش تھا رزق کی تلاش میں آنے جانے کا وقت۔
اس سے مراد ہر وہ چیز ہے جس کے ساتھ زندگی گزاری جاتی ہے، جیسے کھانے پینے اور دوسرے امور کی چیزیں اس اعتبار سے معاشا اسم زمان ہوگا، یہ بھی جائز ہے کہ وہ مصدر ہو اور عیش کے معنی میں ہو اور مضاف مقدر ہو۔