تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 78. An-Naba · Ayah 40
Tafseerاِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
- اِنَّآ اَنْذَرْنٰكُمْبیشک ہم نے، خبردار کیا ہم نے تم کو
- عَذَابًا قَرِيْبًا ڄقریبی عذاب سے
- يَّوْمَ يَنْظُرُجس دن دیکھے گا
- الْمَرْءُانسان
- مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُجو آگے بھیجا اس کے دونوں ہاتھوں نے
- وَيَقُوْلُ الْكٰفِرُاور کہے گا کافر
- يٰلَيْتَنِيْاے کاش کہ میں
- كُنْتُ تُرٰبًامیں ہوتا مٹی/خاک
Translation · Al-Qurtubi
ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنیوالا ہے آگاہ کردیا۔ جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش ! میں مٹی ہوتا
Tafseer · Al-Qurtubi
اناانذرنکم عذابا قریبا۔ قریش کے کفار اور عرب کے مشرکوں سے خطاب فرمایا کیونکہ انہوں نے کہا، ہم کو دوبارہ نہیں اٹھایاجائے گا جبکہ عذاب آخرت کا عذاب ہے ہر وہ چیز جو ہوکررہنے والی ہو وہ قریب ہوا کرتی ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، کا نھم یوم یرونھا لم یلبثو الاعشیۃ او ضحھا۔ النازعات) گویا جس روز وہ اسے دیکھیں گے وہ کہیں گے وہ اسمیں نہیں ٹھہرے مگر ایک رات یا اس کا ایک دن، یہ کلبی اور دوسرے علماء نے معنی کیا ہے، قتادہ نے کہا، یہ دنیا کا عذاب ہے کیونکہ دونوں عذابوں میں سے یہ زیادہ قریبی ہے، مقاتل نے کہا، اس سے مراد بدر کے دن قریش کا قتل ہے۔ زیادہ ظاہر بات یہ ہے اس سے مراد آخرت کا عذاب ہے یہی موت اور قیامت ہے کیونکہ جو آدمی مرجاتا ہے اس کے لیے قیامت قائم ہوجاتی ہے اگر وہ جنتی ہو تو وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے گا اگر وہ جہنمی ہوگا تو وہ ذلت اور رسوائی دیکھے گا اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا، یوم ینظر المرء ماقدمت یداہ۔ اس میں عذاب کے وقت کو بیان فرمایا یعنی ہم نے تمہیں ایسے عذاب سے خبردار کیا جو اس دن کے قریب ہے اس سے مراد وہ دن ہے جس میں انسان وہ کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہاں ینظر کے بعد الی حرف جار محذوف ہے حضرت حسن بصری کے قول کے مطابق المرء سے مراد مومن ہے یعنی وہ اپنے لیے عمل پائے گا جہاں تک کافر کا تعلق ہے تو وہ اپنے لیے کوئی عمل نہیں پائے گا تو وہ یہ آرزو کرے گا کاش وہ مٹی ہوجائے بعد میں جب کافر کا ذکر کیا تو اس سے بھی معلوم ہوا کہ اس سے مراد مومن ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے یہاں المرء سے مراد ابی بن خلف اور عقبہ بن ابی معیط ہے کافر سے مراد ابوجہل ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ عام ہے اس روز وہ اپنے عمل کی جزا دیکھے گا مقاتل نے کہا، یوم ینظرء المرء ماقدمت یداہ ابوسلمہ بن عبدالاسد مخزومی کے حق میں نازل ہوئی۔
ویقول الکافر یلیتنی کنت ترابا۔ یہ اس کے بھائی اسود بن عبدالاسد کے حق میں نازل ہوئی ثعلبی نے کہا، میں نے ابوالقاسم بن حبیب کو کہتے سنا کہ یہاں کافر سے مراد ابلیس ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ابلیس نے حضرت آدم (علیہ السلام) پر عیب لگایا کہ انہیں مٹی سے پیدا کیا گیا اور خود فخر کیا کہ اسے آگ سے پیدا کیا گیا ہے جب وہ قیامت کے روز دیکھے گا جس ثواب، راحت اور رحمت میں حضرت آدم اور ان کی اولاد ہے اور اپنے آپ کو شدت اور عذاب میں دیکھے گا تو وہ تمنا کرے گا کہ وہ حضرت آدم کی جگہ ہوتا اور یہ کہے گا، یقول الکافر یلتینی کنت ترابا۔ کہا میں نے یہ تعبیر ابونصر قشیری کی بعض تفاسیر میں پڑھی ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے ہائے کاش میں مٹی سے پیدا کیا جاتا اور میں نہ کہتا کہ میں حضرت آدم سے بہتر ہوں۔
حضرت ابن عمر سے مروی ہے جب قیامت برپا ہوئی تو زمین کو چمڑے کی طرح بچھا دیا جائے گا جانوروں، چوپاؤں اور وحشیوں کو جمع کیا جائے گا پھر ان کے درمیان قصاص قائم کیا جائے گا یہاں تک کہ سینگ والی بکری سے بےسینگ بکری کا قصاص لیاجائے گا جو اس نے بکری کو سینگ مارا تھا جب ان کے قصاص سے فراغت ہوجائے گی تو اسے کہا جائے گا تومٹی ہوجا، اس موقع پر کافر کہے گا، کاش میں بھی مٹی ہوجاتا، اسی کی مثل حضرت ابوہریرہ اور حضرت عبداللہ بن عمر بن عاص سے مروی ہے ہم نے اس کا ذکر کتاب التذکرہ میں کردیا ہے جو مردوں اور آخرت کے امور کے متعلق ہے الحمدللہ۔ ابوجعفر نحاس نے ذکر کیا احمد بن نافع، سلمہ بن شبیب سے وہ عبدالرزاق سے وہ معمر سے وہ جعفر بن برقان جزرمی سے وہ یزید بن اصم سے وہ حضرت ابوہریرہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کو دوبارہ اٹھائے گا خواہ وہ جوان ہو، پرندہ ہو یا انسان ہو، پھر چوپاؤں اور پرندوں سے کہا جائے گا مٹی ہوجاؤ، اس موقع پر کافر کہے گا ہائے کاش میں مٹی ہوجاتا، کچھ لوگوں نے کہا، اس کا معنی ہے مجھے دوبارہ نہ اٹھایا جاتا جس طرح کہا، اے کاش مجھے کتاب نہ دی جاتی ابوزناد نے کہا، جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے گا جنتیوں کو جنت کی طرف جانے کا حکم دے دیا جائے گا اور جہمیوں کو جہنم کی طرف جانے کا حکم دے دیا جائے گا تو تمام دوسری مخلوقات اور مومن جنوں کو کہا جائے گا مٹی ہوجاؤ تو وہ مٹی ہوجائیں گے اس موقع پر کافر جب انہیں مٹی ہوتا ہوا دیکھے گا تو کہے گا کاش میں مٹی ہوجاتا لیث بن اسلم نے کہا مومن جن مٹی ہوجائیں گے۔
عمر بن عبدالعزیز، زہری، کلبی اور مجاہد نے کہا : مومن جن جب جنت کے اردگرد میدانوں میں ہوں گے وہ جنت میں نہیں ہوں گے یہ زیادہ صحیح ہے سورة الرحمن میں اس کا بیان گزرچکا ہے، کہ وہ مکلف ہیں انہیں بدلہ دیا جائے گا اور انہیں سزا دی جائے گی وہ انسانوں کی طرح ہیں واللہ اعلم باالصواب۔