تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 78. An-Naba · Ayah 6
Tafseerاَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
- اَ لَمْکیا نہیں
- نَجْعَلِہم نے بنایا
- الْاَرْضَزمین کو
- مِهٰدًافرش
Translation · Al-Qurtubi
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
Tafseer · Al-Qurtubi
الم نجعل الارض۔۔۔۔ تا۔۔۔۔۔ الفافا۔
الم نجعل الارض مھدا۔ ان کی اس بات پر راہنمائی کی کہ وہ دوبارہ اٹھائے جانے پر قادر ہے یعنی ان امور کو پیدا کرنے پر ہماری قدرت دوبارہ اٹھانے پر ہماری قدرت سے عظیم ہے۔ مھادا کا معنی، بستر ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا، الذی جعل الکم الارض فراشا۔ البقرہ 22) وہ ذات پاک جس نے زمین کو تمہارے لیے بستر بنادیا، اے مھد بھی پڑھا گیا ہے اس کا معنی ہے زمین ان کے لیے ایسی ہے جیسے بچے کے لیے پنگھوڑا ہوتا ہے مھدا اسے کہتے ہیں جسے بچھایا جاتا ہے اور اس پر سویا جاتا ہے۔