تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 15
Tafseerهَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ﴿15﴾
- هَلْ اَتٰىكَکیا آئی ہے تیرے پاس
- حَدِيْثُ مُوْسٰىبات موسیٰ کی
Translation · Al-Qurtubi
بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
ھل اتاک حدیث موسیٰ ۔۔۔ تا۔۔۔۔ لمن یخشٰی۔
ھل اتاک حدیث موسیٰ ، اذ نادی ربہ بالواد المقدس طوی۔ یعنی آپ تک وہ خبر آچکی ہے اور پہنچ چکی ہے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر نبی کریم کے لیے تسلی کا باعث ہے کیونکہ فرعون آپ کے زمانہ کے کفار سے زیادہ قوی تھا پھر ہم نے اسے پکڑ لیا اسی طرح یہ لوگ ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے ھل بمعنی ما ہے وہ خبر آپ کے پاس نہیں آئی بلکہ آپ کو اس کی خبر دی گئی ہے اس میں ڈرنے والوں کے لیے عبرت ہے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کا واقعہ کئی مواقع پر گزرچکا ہے جو کافی وشافی ہے۔ طوی میں تین قراتیں ہیں ابن محیصن، ابن عامر اور کو فیوں نے طوی کو تنوین سے پڑھا ہے، ابوعبید نے اسے ہی پسند کیا ہے کیونکہ اس میں تخفیف ہے باقی قراء نے تنوین کے بغیر پڑھا ہے کیونکہ یہ معدول ہے جس طرح عمر اور قتم ہے، فراء نے کہا، طوی، مدینہ طبیہ اور مصر کے درمیان ایک وادی ہے کہا یہ طاو سے معدول ہے جس طرح عامر سے عمر معدول ہے۔ حضرت حسن بصری اور عکرمہ نے طاء کے کسرہ کے ساتھ اسے پڑھا ہے اور ابوعمرو سے بھی یہی مروی ہے معنی یہ ہے کہ وہ وادی یکے بعد دیگرے مقدس بنائی گئی ہے یہ زجاج نے کہا، اور شعر پڑھا : اعاذل ان اللوم فی غیر کنھۃ، علی طوی من غیک المترددیہ۔ اے مجھے ملامت کرنے والے، بیشک بغیر وجہ کے میری باربار ملامت تیری متردد سرکشی ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، طاء کے ضمہ اور کسرہ کے ساتھ دو لغتیں ہیں اس بارے میں گفتگو سورة طہ میں گزرچکی ہے۔