تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 25
Tafseerفَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ﴿25﴾
- فَاَخَذَهُ اللّٰهُتو پکڑ لیا اس کو اللہ نے
- نَكَالَ الْاٰخِرَةِآخرت کے عذاب میں/ سزا میں
- وَالْاُوْلٰىاور دنیا کے
Translation · Al-Qurtubi
تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
Tafseer · Al-Qurtubi
فاخذہ اللہ نکال الاخرۃ والاولی۔ اس کا پہلا قول ماعلمت لکم من الہ غیری۔ القصص 38) میں اپنے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں پاتا، اس کا دوسرا قول ہے، اناربکم الاعلی، النازعات) میں تمہارا بڑا رب ہوں، یہ حضرت ابن عباس، مجاہد اور عکرمہ کا نقطہ نظر ہے ان دونوں کے درمیان چالیس سال کا عرصہ تھا، یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے، معنی یہ بنا پہلی بات پر مہلت دی اور دوسری پر اسے پکڑ لیا اور دونوں پر عذاب دیا مجاہد نے کہا، یہ اس کی پہلی عمر اور آخری عمر کا عذاب ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کا دوسرا قول انا ربکم الاعلی، ہے اور پہلاقول اس کا حضرت موسیٰ کو جھٹلانا ہے یہ قتادہ سے بھی مروی ہے۔
نکال زجاج کے قول کے مطابق مفعول مطلق ہے تاکید کے لیے ہے، کیونکہ فاخذہ اللہ، کا معنی ہے نکل اللہ بہ۔ یہاں نکال کا لفظ ذکر کیا کیونکہ یہ مذکورہ فعل کے مصدر کا معنی دیتا ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ حرف جار کے حذف کی وجہ سے اسے نصب دی اصل کلام یوں تھی، فاخذہ اللہ بنکال الاخرۃ۔ جب حرف جار کو حذف کردیا گیا تو اسے نصب دی گئی، فراء نے کہا : اللہ تعالیٰ نے اس کو عبرتناک انداز میں پکڑا اور نکال اس کا نام ہے جس کو دوسروں کے لیے عبرت بنایا گیا ہو، یہ جملہ بولا جاتا ہے، نکل فلان بفلان، جب اسے سزا دے کر عمل سے روک دیا، کلمہ میں امتناع کا معنی پایا جاتا ہے اس سے قسم سے انکاری کرنا ہے اور بیٹری کو نکل کہتے ہیں، سورة مزمل میں یہ بحث گزرچکی ہے۔