تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 27
Tafseerءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ﴿27﴾
- ءَاَنْتُمْکیا تم
- اَشَدُّ خَلْقًازیادہ سخت ہو تخلیق میں
- اَمِ السَّمَآءُ ۭیا آسمان
- بَنٰىهَااس نے بنایا اس کو
Translation · Al-Qurtubi
بھلا تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا ؟ اسی نے اس کو بنایا
Tafseer · Al-Qurtubi
ء انتم اشد خلقا۔۔۔ تا۔۔۔ ولانعامکم۔
ء انتم اشد خلقا ام السمائ۔ اس سے مراد اہل مکہ ہیں کیا تمہارے اندازے کے مطابق تمہاری موت کے بعد تمہیں پیدا کرنا مشکل ہے یا آسمان کو پیدا کرنا مشکل ہے پس جو آسمان پیدا کرنے پر قادر ہے وہ دوبارہ اٹھانے پر بھی قادر ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، لخلق السماوات والارض اکبر من خلق الناس۔ غافر 57) آسمانوں اور زمین کی تخلیق لوگوں کی تخلیق سے بڑھ کر ہے، اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، اولیس الذی خلق السماوات والارض بقادر علی ان یخلق مثلھم۔ یاسین 81) کیا وہ ذات پاک جو آسمانوں اور زمین کی تخلیق فرمانے والی ہے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ وہ ان کی مثل کو پیدا کردے، اس کلام کا مقصود تقریع وتوبیخ ہے پھر آسمان کی صفت بیان کی۔
بنھا، رفع سمکھا۔ آسمان کو تم پر اس طرح بلند کیا جس طرح کوئی عمارت بنائی جاتی ہے اس کی چھت کو فضا میں بلند کردیا، یہ جملہ بولا جاتا ہے، سمکت الشئی، یعنی میں نے اسے ہوا میں بلند کیا اور سمک الشی سموکا وہ چیز بلند ہوگئی فراء نے کہا ہر وہ شی جو کسی دوسری چیز کو اگائے وہ عمارت ہو یا کوئی دوسری چیز تو دوسری چیز کو سمک کہتے ہیں، اس طرح یوں کہا جاتا ہے بناء مسموک اونچی عمارت، سنام سامک تامک۔ اونچی کہ ان، مسموکات یعنی آسمان، یہ جملہ بولا جاتا ہے، اسمک فی الریم، سیڑھی اوپرچڑھ۔
فسواھا۔ اس کی بناوٹ کو برابر کیا اور اس میں کوئی کجی، کوئی پھٹن اور سوراخ نہیں۔ واغطش لیلھا، اس کی رات کو تاریک کردیا جسطرح کہتے ہیں، غطش اللیل رات تاریک ہوگئی، اغطشہ اللہ، اللہ تعالیٰ نے اسے تاریک کردیا، جس طرح تو کہتا ہے، ظلم اللیل واظلمہ اللہ یوں بھی جملہ بولا جاتا ہے، اغطش اللیل اور اغطشہ اللہ جس طرح یوں کہا جاتا ہے، اظلم للیل اور اظلمہ الہ، غطش اور غبش کا معنی تاریکی ہے، رجل اغطش، اندھا آدمی یا اندھے جیسا، اسی طرح قد غطش بھی کہتے ہیں وہ اندھا ہے المراۃ غطشا عورت اندھی ہے، اسی طرح یہ کہا جاتا ہے، لیلۃ غطشاء ولیل اغطش، تاریک رات، فلاۃ غطشی لایھتدی لھا، ایسا بیابان جس کا کوئی راستہ نہ ہو۔ اعشی نے کہا، وغامرھم مدلھم غطش۔ ان کی تاریک رات ان کو ڈھانپے ہوئے ہے۔ رات کی نسبت آسمان کی طرف کی کیونکہ رات سورج کے غروب ہونے کے ساتھ ہوتی ہے اور سورج کو آسمان کی طرف مضاف کیا جاتا ہے، یوں کہا جاتا ہے، نجوم للیل کیونکہ ان کا ظہوررات کے وقت ہوتا ہے۔
واخرج ضحھا۔ اس کے دن کو روشن اور سورج کو ظاہر کیا، ضحھا کی نسبت آسمان کی طرف کی جس طرح رات کی نسبت اس کی طرف کی، کیونکہ اس میں تاریکی اور روشنی کا سبب ہے یہ سورج کا غروب وطلوع ہے۔