تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 32
Tafseerوَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ﴿32﴾
- وَالْجِبَالَاور پہاڑوں کو
- اَرْسٰىهَااس نے گاڑ دیا ان کو
Translation · Al-Qurtubi
اور اس پر پہاڑوں کا بوجھ رکھ دیا
Tafseer · Al-Qurtubi
والجبال ارساھا۔ عام لوگوں کی قرات والجبال ہے معنی ہوگا پہاڑوں کو گاڑھا اور انہیں زمین میں اس کی میخوں کے طور پر ثبت کیا ہے حضرت حسن بصری، عمرو بن میمون، عمرو بن عبید، اور نصر بن عاصم نے والجبال پڑھا ہے، کیونکہ یہ مبتدا ہے یہ سوال کیا جائے گا، اخرج سے پہلے حرف عطف کیوں نہ داخل کیا گیا ؟ تو اس کا جواب یہ دیا جائے گا، یہ قد کے مضمر ہونے کے ساتھ حال ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، حصرت صدورھم۔
النساء 90) تنگ ہوچکے ہوں ان کے سینے یہاں بھی قد مضمر ہے۔