تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 34
Tafseerفَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ﴿34﴾
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَتِ الطَّآمَّةُآجائے گی آفت
- الْكُبْرٰىبڑی
Translation · Al-Qurtubi
تو جب بڑی آفت آئے گی
Tafseer · Al-Qurtubi
فاذا جاءت الطامۃ الکبری۔۔۔ تا۔۔۔ لمن یری۔
فاذا جاءت الطامۃ الکبری۔ طامہ کبری سے مراد بڑی مصیبت ہے اس سے مراد دوسرا نفخہ ہے جس کے ساتھ دوبارہ اٹھانا ہوگا ضحاک نے حضرت ابن عباس سے یہی روایت نقل کی ہے، حضرت حسن بصری کا بھی یہی قول ہے۔ حضرت ابن عباس اور ضحاک سے یہ بھی منقول ہے کہ اس سے مراد قیامت ہے اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ ہر چیز پر غالب آجائے گی یہ اپنی ہولناکی کی وجہ سے ہر دوسری مصیبت پر چھاجائے گی عربوں کی امثال میں سے ایک یہ بھی ہے۔ جری الواد فطم علی لقری۔ وادی یہی یہاں تک کہ اپنی گزرگاہ سے باہر نکل آئی۔ مبرد نے کہا، عربوں کے ہاں طامہ اس مصیبت کو کہتے ہیں جس کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہوتی عربوں کی امثلہ میں سے میں نے چند اخذ کی ہیں وہ کہتے ہیں، طعم الفرس طمیما یہ اس وقت کہتے ہیں جب وہ دوڑنے میں اپنی ساری کوشش صرف کردے، طم الماء یہ اس وقت بولتے ہیں جب وہ پوری نہر کو بھردے، یہ عربوں کے اس قول سے ماخوذ ہے، طم السیل الرکیہ۔ سیلاب نے کنویں کو دفن کردیا۔ طم کا معنی دفن کرنا اور غالب آنا ہے، قاسم بن ولید، ہمدان نے کہا، طامہ کبری سے مراد یہ ہے جب جنتیوں کو جنت اور جہنمیوں کو جہنم کی طرف نہ روکاجائے گا مجاہد کے قول کا بھی یہی معنی ہے سفیان نے کہا، اس سے مراد وہ ساعت ہے جس وقت جہنمیوں کو زبانیہ کے حوالے کیا جائے گا یعنی ایسی مصیبت جو غالب آجاتی ہے اور بڑی ہوجاتی ہے۔ شاعر نے کہا : ان بعض الحب یعمی ویصم، وکذالک البغض ادھی واطم۔ بعض محبتیں انسان کو اندھا بہرہ بنادیتی ہیں اسی طرح بغض ہر چیز پر غالب آجاتا ہے۔