تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 13
Tafseerفِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ﴿13﴾
- فِيْ صُحُفٍصحیفے (اوراق) میں
- مُّكَرَّمَةٍباعزت
Translation · Al-Qurtubi
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
Tafseer · Al-Qurtubi
فی صحف مکرمہ۔ صحف، صحیفہ کی جمع ہے وہ صحیفے اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑے محترم ہیں یہ سدی کا قول ہے طبری نے کہا، یہ دین میں مکرم ہیں کیونہ ان میں علم اور حکمتیں ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ مکرم اس لیے ہیں کہ انہیں معزز فرشتے لاتے ہیں یا اسلیے کہ یہ لوح محفوظ ہے نازل ہونے والا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ اس لیے معزز ہیں کیونکہ یہ کریم کی جانب سے نازل ہوئے کیونکہ کتاب کی شرافت کتاب والے کی بزرگی سے ہوتی ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد انبیاء کی کتب ہیں اس کی دلیل، ان ھذا لفی الصحف الاولی، صحف ابراہیم وموسی۔ (الاعلی) ۔