تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 12

Tafseer
  1. فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ﴿12﴾

    1. فَمَنْ شَآءَتو جو کوئی چاہے
    2. ذَكَرَهٗیاد کرے اس کو
Translation · Al-Qurtubi
پس جو چاہے اسے یاد رکھے
Tafseer · Al-Qurtubi
فمن شاء ذکرہ۔ جو چاہے قرآن سے نصیحت حاصل کرے، جرجانی نے کہا، انھا میں ضمیر قرآن کے لیے ہے قرآن کا لفظ مذکر ہے مگر جب قرآن کو تذکرہ بنادیا توضمیر تذکرہ کے اعتبار سے ذکر کی اگر ضمیر مذکر ذکر کی جاتی تو یہ بھی جائز تھا جس طرح ایک اور موقع پر فرمایا، کلا انہ تذکرہ، المدثر) خبردار وہ نصیحت ہے، جو چیز اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اس سے مراد قرآن ہے وہ یہ ارشاد ہے، فمن شاء ذکرہ، یعنی وہ اس کو یاد کرنے والا ہو اسے بھولنے والا نہ ہو، یہاں ضمیر کو مذکر ذکر کیا کیونکہ تذکرہ ذکر اور وعظ کے معنی میں ہے۔ ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ اس کا معنی ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کے بارے میں چاہتا ہے اس کی طرف الہام فرما دیتا ہے۔