تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 15
Tafseerبِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾
- بِاَيْدِيْہاتھوں میں ہیں
- سَفَرَةٍلکھنے والوں کے
Translation · Al-Qurtubi
(ایسے) لکھنے والے کے ہاتھوں میں
Tafseer · Al-Qurtubi
بایدی سفرہ۔ سفرۃ سے مراد فرشتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے ارورسولوں کے درمیان سفیر بنایا ہے وہ نیک ہیں وہ معصیت سے آلودہ نہیں، ابوصالح نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے، وہ صحیفہ پاکیزہ ہیں اسے بھی پاک بنادیتے ہیں جوان سفرہ کا حامل بنے۔ سفرہ کا معنی کاتب بھی ہے مجاہد نے بھی یہ کہا ہے، اس سے مراد وہ معزز فرشتے ہیں جو نامہ اعمال میں بندوں کے افعال لکھتے ہیں اس کی واحد سافر ہے جس طرح کاتب کی جمع کتبہ ہے کہا جاتا ہے سفرت یعنی میں نے لکھا کتاب کو سفر کہتے ہیں اس کی جمع اسفار آتی ہے زجاج نے کہا، کتاب کو سفر کہتے ہیں اور کاتب کو سافر کہتے ہیں کیونکہ اس کا معنی ہے کہ وہ ایک چیز کو واضح کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے جملہ بولا جاتا ہے، اسفر الصبح جب صبح روشن ہوجائے سفرت المراہ جب وہ اپنے چہرے سے نقاب ہٹادے اسی سے یہ جملہ بولا جاتا ہے، سفرت بین القوم اسفر سفارہ، یعنی میں نے ان کے درمیان مصالحت کرائی یہی قول فراء نے کیا ہے، اور یہ شعر پڑھا ہے۔ فما ادع الفارۃ بین قومی ولا امشی بغیش ان مشیت۔ میں اپن قوم میں مصالحت کے فریضہ کو نہ چھوڑوں گا اگر میں اس کام کے لیے چلاتودھو کہ سے نہ چلوں گا۔
السفیر سے مراد رسول اور قوم میں مصلح ہے اس کی جمع سفراء آتی ہے جس طرح فقیہ کی جمع فقہا آتی ہے عبرانی زبان میں کاتبوں کو سفراء کہتے ہیں قتادہ نے کہا، یہاں سفرہ سے مراد قراء ہیں کیونکہ وہ کتابیں پڑھتے ہیں ان سے حضرت ابن عباس کے قول کی طرح بھی قول مروی ہے وہب بن منبہ نے کہا، بایدی سفرہ، کرام بررہ۔ سے مراد نبی کریم کے صحابی ہیں ابن عربی نے کہا، نبی کریم کے صحابہ، سفرہ، کرام بررہ۔ تھے لیکن اس آیت میں وہ مراد نہیں وہ اس آیت سے جو مراد ہیں ان کے قریب بھی نہیں بلکہ جب یہ لفظ مطلق بولاجائے تو اس وقت صرف ملائکہ مراد ہوں گے ان کے علاوہ کوئی بھی ان کے ساتھ شریک نہیں جب اس آیت سے مراد ان کے علاوہ ہوں ان کے ساتھ یہ اس میں شامل نہیں۔ صحیح میں حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا، جو آدمی قرآن حکیم کی قرات کرتا ہے جبکہ وہ حافظ ہو وہ سفرۃ کرام بررہ کے ساتھ ہوگا وہ آدمی جو اس کی قرات کرتا ہے اور اس کے لیے تگ ودو کرتا ہے جبکہ یہ امر اس پر مشکل ہو تو اس کے لیے دواجر ہیں، متفق علیہ الفاظ بخاری کے ہیں۔