تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 16

Tafseer
  1. كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ﴿16﴾

    1. كِرَامٍۢمعزر ہیں
    2. بَرَرَةٍجو نیک ہیں
Translation · Al-Qurtubi
جو سردار اور نیکوکار ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
کرام بررہ۔ اپنے رب پر کریم ہیں یہ کلبی کا نقطہ نظر ہے، حضرت حسن بصری نے کہا، وہ معاصی سے بالا ہیں وہ اپنے آپ کو نافرمانیوں سے بلند رکھتے ہیں ضحاک نے حضرت ابن عباس سے کرام کی یہ وضاحت نقل کی ہے وہ فرشتے اس سے بالا ہیں جب خاوند اپنی بیوی کے ساتھ حقوق زوجیت ادا کرے یاقضاٗے حاجت کے لیے پردہ کھولے تو وہ اس بندے کے ساتھ ہوں ایک قول یہ کیا گیا ہے وہ دوسروں کے منافع کو اپنے اوپر ترجیح دیتے ہیں۔ بررۃ۔ بار کی جمع ہے جس طرح کفرہ کافر کی جمع ہے، سحرہ، ساحر کی جمع ہے، فجرہ، فاجر کی جمع ہے برا اور بار جب وہ سچ کا اہل ہو، اس سے برفلان فی یمینہ فلاں اپنی قسم میں سچا ہے فلاں یبر خالقہ، وتبررہ فلاں، اپنے خالق کی اطاعت کرتا ہے، بررہ کا معنی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے ہیں، اپنے اعمال میں اللہ تعالیٰ کے لیے سچے ہیں سورة واقعہ میں اللہ تعالیٰ کا فرمان، انہ لقرآن کریم، فی کتب مکنون، لایمسہ الا المطھرون۔ واقعہ) وہ قرآن حکیم ہے محفوظ کتاب میں ہے اسے پاکیزہ لوگ چھوتے ہیں وہی اس سورت میں کرام بررہ ہے۔
Al-Qurtubi - 80 : 16