تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 18
Tafseerمِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ﴿18﴾
- مِنْ اَيِّ شَيْءٍکس چیز سے
- خَلَقَهٗاس نے پیدا کیا اس کو
Translation · Al-Qurtubi
اسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا ؟
Tafseer · Al-Qurtubi
من ای شئی خلقہ، من نطفۃ خلقہ فقدرہ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کافر کو کس چیز سے پیدا کیا ہے کہ وہ تکبر کا اظہار کرتا ہے ؟ یعنی اس کی خلقت پر تعجب کا اظہار کرو، تھوڑے سے پانی سے جو حقیر ہے، جامد ہے تو وہ اپنے بارے میں کس وجہ سے مغالطہ کا شکار ہوتا ہے ؟
حضرت حسن بصری نے کہا، وہ آدمی جو بول کے راستہ دو دفعہ دنکلا وہ کیسے تکبر کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی ماں کے پیٹ میں مقدر کیا۔ ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ اس کے ہاتھوں، اس کے پاؤں، اس کی آنکھوں، تمام اعضا بدصورتی، لمبا، چھوٹا، بدبخت اور سعادت مند ہونے کو مقدر کیا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، فقدرہ کا معنی ہے اسے کامل بنایاجس طرح ارشاد فرمایا، اکفرت بالذی خلقک من تراب ثم من نطفۃ ثم سواک رجلا۔
الکہف) کیا تو اس کا انکار کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے پھر بناسنوار کر تجھے مرد بنایا اور فرمایا، الذی خلقک فسواک۔ الانفطار 7) جس نے تجھے پیدا کیا اور درست بنایا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے اس نے اس کے کئی مراحل بنائے ایک حالت سے دوسری حالت، پہلے نطفہ، پھر علقہ، پھر اس کی خلقت کو مکمل کرلیا۔