تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 17

Tafseer
  1. قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ﴿17﴾

    1. قُتِلَ الْاِنْسَانُمارا جائے انسان
    2. مَآ اَكْفَرَهٗکیا سخت منکر ہے
Translation · Al-Qurtubi
انسان ہلاک ہوجائے کیسا ناشکرا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
قتل الانسان ما۔۔۔ تا۔۔ ما امرہ۔ قتل الانسان ما اکفرہ۔ قتل لعن کے معنی میں ہے یعنی اس پر لعنت ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، اسے عذاب دیا جائے انسان سے مراد کافر ہے، اعمش نے مجاہد سے روایت نقل کی ہے کہ قرآن میں جہاں بھی قتل الانسان کے الفاظ ہیں اس سے مراد کافر ہے، ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ یہ عتبہ بن ابی لہب کے حق میں نازل ہوئی وہ ایمان لایا تھا جب سورة نجم نازل ہوئی تو وہ مرتد ہوگیا تھا اس نے کہا، میں تمام قرآن پر ایمان لایا سوائے سورة النجم کے، اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں یہ آیات نازل فرمائیں یعنی عتبہ پر لعنت ہو کیونکہ اس نے قرآن کا انکار کیا رسول اللہ ﷺ نے اس کے حق میں بددعا کی، اللھم سلط علیہ کلبک اسد الغاضرہ، اے اللہ اس پر غاضر کاشیر مسلط کردے۔ وہ اس کے تھوڑے عرصہ بعد شام کی طرف تجارت کے لیے گیا جب وہ غاضرہ کے مقام پر پہنچا تو اسے نبی کریم کی دعا یاد آگئی جو لوگ اس کے ساتھ تھے ان سے اس نے کہا، اگر اس نے صبح زندہ اندا میں کی تو ان کے لیے ہزار دینا ہوں گے ان ساتھیوں نے اسے درمیان میں رکھا اور اپنا سامان اس کے اردگرد رکھ دیا وہ اس حالت میں تھے کہ ایک شیر آیا جب وہ سامان کے قریب پہنچاتو اس نے چھلانگ لگائی تو وہ عتبہ کے اوپر پہنچ گیا اور سے پھاڑ دیا، اس کے باپ نے اس پر آہ زاری کی اور رویا اور کہا محمد نے جو بات بھی کی وہ پوری ہوئی۔ ابوصالح نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے ہے کہ ما اکرہ کا معنی ہے کس چیز نے اس کو کفر پر برانگیختہ کیا ایک قول یہ کیا گیا ہے، ماتعجیبیہ ہے عربوں کی عادت ہے جب وہ کسی چیز پر متعجب ہوتے تو کہتے، قاتلہ اللہ ما احسنہ۔ اخزاء اللہ ما اظلمہ۔ اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کرے وہ کتنا حسین ہے اللہ تعالیٰ اسے رسوا کرے وہ کتنا ظالم ہے، معنی یہ ہوگا جو کچھ ہم نے ذکر کیا اس کے بعد انسان کفر کرے تو اس پر تعجب کا اظہار کرو، ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کا معنی ہے وہ اللہ تعالیٰ اس کی نعمتوں پر کتنی ناشکری کرنے والا ہے جبکہ وہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر کتنا احسان کیا ہے، یہ بھی تعجب کے اظہار کے لیے ہے، ابن جریج نے کہا، وہ کتنا ہی شدید کافر ہے، ایک قول یہ کیا گی ا ہے، ما استفہامیہ ہے یعنی وہ کون سی چیز ہے جو اسے کفر کی طرف دعوتے دینے والی ہو۔ یہ استفہام توبیخ کے لیے ہے ماتعجب کا احتمال رکھتا ہے اور ای کے معنی کا بھی احتمال رکھتا ہے پس یہ استفہامیہ ہوگا۔
Al-Qurtubi - 80 : 17