تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 20

Tafseer
  1. ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾

    1. ثُمَّ السَّبِيْلَپھر راستہ
    2. يَسَّرَهٗاس نے آسان کیا اس کا
Translation · Al-Qurtubi
پھر اس کے لئے راستہ آسان کردیا
Tafseer · Al-Qurtubi
ثم السبیل یسرہ۔ عطا، قتادہ، سدی اور مقاتل نے کہا، ماں کے پیٹ سے نکلنے کو آسان کردیا، مجاہد نے کہا، اس کے لیے خیر اور شر کے راستہ کو واضح کردیا، اس کی دلیل، انا ھدینہ السبیل۔ الانسان 3) ہم نے اسکی راستہ کی طرف راہنمائی کی، وھدینہ النجدین۔ البلد) ہم نے اسے دونوں راستے دکھادیے، یہ حضرت حسن بصری، عطاء اور حضرت ابن عباس کا قول ہے، جو ابوصالح نے حضرت ابن عباس سے نقل کیا ہے مجاہد نے یہ بھی کہا، شقاوت اور سعادت کا راستہ، ابن زید نے کہا، اسلام کا راستہ، ابوبکر بن ظاہر نے کہا، اللہ تعالیٰ نے ہر ایک لیے اس چیز کو آسان کردیا جس کے لیے اسے پیدا کیا تھا اور اس پر اسے قدرت دے دی، اس پر دلیل رسول اللہ کا قول ہے، اعملوا فکل میسر لماخلق لہ، عمل کرتے جاؤ ہر ایک کے لی اسی امر کو آسان کردیا جائے گا جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا۔