تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 21
Tafseerثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾
- ثُمَّ اَمَاتَهٗپھر موت دی اس کو
- فَاَقْبَرَهٗپھر قبر دی اس کو
Translation · Al-Qurtubi
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
Tafseer · Al-Qurtubi
ثم اماتہ فاقبرہ۔ یعنی اس کے لیے قبربنائی تاکہ اس میں چھپایاجائے، یہ حکم اس کی تکریم کے لیے دیا اور اسے ان چیزوں میں سے نہیں بنایا جن کو زمین پر پھینک دیا جاتا ہے، جسے پرندے اور درندے کھاتے ہیں، یہ فراء نے کہا، ابوعبیدہ نے کہا، اقبرہ کا معنی ہے اس کے لیے قبربنائی اور حکم دیا کہ اسے قبر میں دفن کردیاجائے، ابوعبیدہ نے کہا، جب عمر بن ہبیرہ نے صالح بن عبدالرحمن کو قتل کیا توبنوتمیم نے کہا، جبکہ وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، اقبرنا صالحا، تو جواب میں کہا، دونکموہ خود ہی یہ ذمہ داری ادا کرلو، اقبرہ، قبرہ نہیں کہا، کیو کہ قبرہ اسے کہتے ہیں جو اپنے ہاتھوں سے دفن کرے یہ جملہ بولا جاتا ہے، قبرت المیت، جب تو اسے دفن کرے، اقبرہ اللہ جب اسے اس طرح بنادے کہ اسے دفن کیا جائے اور اس کے لیے قبر بنائی جائے عرب کہتے ہیں، بترت ذنب البعیر، میں نے اونٹ کی دنب کاٹی، ابترہ اللہ تعالیٰ نے اسے دم بریدہ کردیا۔ عقبت قرن الثور، میں نے بیل کا سینگ کاٹا، اعقبہ اللہ تعالیٰ نے اسے بےسینگ کردیا، طردت فلانا میں اسے دھتکارا، اللہ اطردہ اللہ تعالیٰ نے اسے دھتکارا ہوا بنادیا۔