تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 23
Tafseerكَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ﴿23﴾
- كَلَّاہرگز نہیں
- لَمَّا يَقْضِنہیں پورا کیا
- مَآ اَمَرَهٗجو اس نے حکم دیا اس کو
Translation · Al-Qurtubi
کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہیں کیا
Tafseer · Al-Qurtubi
کلالما یقض ما امرہ۔ مجاہد اور قتادہ نے کہا، کسی نے بھی اس کا حق ادا نہ کیا جو اسے حکم دیا گیا تھا، حضرت ابن عباس کہا کرتے تھے، اس کا معنی ہے اس نے اس وعدہ کو پورا نہیں کیا، جو اس سے حضرت آدم (علیہ السلام) کی پیٹھ سے نکال کر اس سے لیا گیا تھا، پھر کہا گیا، کلایہ جھڑکنے کے لیے ہے یعنی معاملہ اس طرح نہیں جس طرح کافر کہتا ہے کیونکہ کافر کو جب دوبارہ اٹھنے کی خبر دی جائے گی تو وہ کہے گا، اگر مجھے میرے رب کی طرف لوٹایا گیا تو میرے لیے اس کے ہاں اچھاٹھکانہ ہوگا، بعض اوقات وہ کہے گا مجھے جو حکم دیا گیا تھا میں نے اس کا حق ادا کردیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہرگز نہیں اس نے آج تک کوئی چیز پوری نہیں کی بلکہ وہ میرے ساتھ کفر کرنے والا تھا، اور میرے رسول کا انکار کرنے والا تھا حضرت حسن بصری نے کہا، یہ درست نہیں کہ اس نے حق نہیں ادا کیا یعنی اسے جو حکم دیا گیا تھا اس پر عمل نہیں کیا، لما میں ما کلام کا سہارا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے، فبما رحمہ من اللہ لنت لھم، آل عمران 159) عماقلیل لیصبحن نادمین۔ مومنون) فبما اور عما میں ما کی یہی حیثیت ہے، امام ابن فورک نے کہا، معنی ہے یقینا اللہ تعالیٰ نے کفار کو ایمان کا جو حکم دیا اس کا فیصلہ نہ کیا تھا بلکہ اس چیز کا حکم دیاجس کو مقدر نہ کیا تھا، ابن انباری نے کہا، کلا پر وقف قبیح ہے، امرہ اور نشرہ پر وقف عمدہ ہے۔
اس صورت میں کلا حق کے معنی میں ہوگا۔