تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 25
Tafseerاَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ﴿25﴾
- اَنَّابیشک ہم نے
- صَبَبْنَا الْمَآءَڈالا ہم نے/پلٹنا ہم نے/ انڈیلا ہم نے پانی
- صَبًّاڈالنا/ انڈیلنا
Translation · Al-Qurtubi
بیشک ہم ہی نے پانی برسایا
Tafseer · Al-Qurtubi
اناصببنا الماء صبا۔ عام قراء کی قرات انا کی سورت میں ہے کیونکہ یہ جملہ مستانفہ ہے کو فیوں اور رومیوں نے یعقوب سے روایت کی ہے انا ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ محل جر میں ہے کیونکہ یہ طعام سے بدل ہے گویا یوں کلام کی گئی ہے ؟ فلینظرالانسان الی طعامہ، اناصبناالماء صبا۔
اس قرات میں طعامہ پر وقف کرنا اچھا نہیں اس طرح جب آپ اسے محل رفع میں رکھیں اور ھو ضمیر مانیں کیونکہ رفع کی صورت میں بھی طعام کی وضاحت کرے گی، ایک قول یہ کیا گیا ہے معنی ہے کیونکہ ہم نے پانی برسایا اور اس کے ذریعے کھانا نکالا، یعنی یہ اس طرح تھا، حسین بن علی نے اسے انی پڑھا ہے جو کیف کے معنی میں ہے جس نے اس قرات کو اپنایا ہے، اس نے طعامہ پر وقف تام کیا ہے ایک قول یہ کیا جاتا ہے، انی این کے معنی میں ہے اس وقت یہ وجوہ سے کنایہ ہوگا معنی ہوگا جس صورت میں ہم نے پانی برسایا، کمیت نے کہا، انی ومن این آبک الطرب، کیسے اور کہاں سے تجھے تک نشاط پہنچی ؟۔ صببنا الماء صبا، یعنی ہم نے بارش کو نازل کیا۔