تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 26

Tafseer
  1. ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ﴿26﴾

    1. ثُمَّ شَقَقْنَاپھر پھاڑی ہم نے
    2. الْاَرْضَزمین
    3. شَقًّاپھاڑنا
Translation · Al-Qurtubi
پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
Tafseer · Al-Qurtubi
ثم شققناالارض شقا، فانبتنا فیھا حبا، وعنباوقضبا۔ ہم نے زمین کو نباتات سے پھاڑا پھر ہم نے اس میں گندم، جو وغیرہ، جن چیزوں کو کاٹا جاتا ہے اور ذخیرہ کیا جاتا ہے، اور ان کو اگایا، جوقت، (ایک دانا جو صحراء میں ہوتا ہے لوگ اسے کوٹ کر کھاتے ہیں) اور چارہ ہے۔ حضرت حسن بصری نے کہا، اسے قضب اس لیے کہتے ہیں کیونکہ اس کے ظہور کے بعد اسے بار بار کاٹا جاتا ہے۔ قتبی اور ثعلب نے کہا، اہل قت کو قضب کہتے ہیں، حضرت ابن عباس نے کہا، اس سے مراد تر کھجوریں ہیں کیونکہ انہیں کھجور کے درخت سے کاٹا جاتا ہے کیونکہ اس سے پہلے عنب کا ذکر کیا، ان سے یہ بھی مروی ہے کہ اس سے مراد فصفحہ یہ ترقت ہوتا ہے، خلیل نے کہا، قضب سے مراد ترفصفصہ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ فسسہ ہے جب وہ خشک ہوجائے توقت ہوتا ہے کہا، قضب کا اطلاق درخت کی ٹہنیوں پر ہوتا ہے جنہیں کاٹا جاتا ہے کہ اس سے تیر یا کمانیں بنائی جائیں۔ یہ بھی قول کیا جاتا ہے قضب ہراس چیز کو کہتے ہیں جنہیں کاٹا جاتا ہے، جس طرح قت، کر اث وغیرہ، اسی طرح ساری سبزیاں جنہیں کاٹا جاتا ہے اس کی جڑیں اگتی ہیں، صحاح میں ہے، قضبہ اور قضب سے مراد سبزیاں ہیں وہ فارسی زبان میں اسفست ہے اور وہ جگہ جہاں سبزیاں اگتی ہیں۔