تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 3
Tafseerوَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ﴿3﴾
- وَمَا يُدْرِيْكَاور کیا چیز بتائے تجھ کو
- لَعَلَّهٗشاید کہ وہ
- يَزَّكّىٰٓوہ سدھر جائے/ تزکیہ پائے
Translation · Al-Qurtubi
اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
Tafseer · Al-Qurtubi
ومایدریک لعلہ یزکی۔ کس چیز نے آپ کو آگاہ کیا ممکن ہے ابن مکتوم اس چیز کے ذریعے جس کی انہوں نے تم سے استدعا کی کہ وہ آپ سے قرآن ودین کی تعلیم سیکھیں وہ اپنے دین میں طبیعت کی زیادتی اور اپنے آپ سے جہالت کی تاریکی کو دور کرنا چاہتے ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ لعلہ کی ضمیر کافر کے لیے ہو یعنی جب آپ نے یہ طمع کیا کہ وہ اسلام قبول کرکے پاکیزہ ہوجائے یا وہ نصیحت حاصل کرے اور یہ نصیحت اسے قبول حق تک لے جائے آپ کو کس نے آگاہ کردیا کہ آپ نے جو طمع کی ہے وہ ہوکررہنے والی ہے، حمزہ نے اسے ان جاءہ الاعمی۔ پر محمول کیا ہے یہ فعل محذوف کے متعلق ہے جس پر عبس وتولی۔ دلالت کرتا ہے تقدیر کلام یوں ہوگی، ان جاءہ اعرض عنہ وتولی، جب ہمزہ استفہام کی صورت میں قرات کی جائے گی تو اس وقت تولی پر وقف ہوگا اور جب استفہام کے بغیر قرات کی جائے گی تو اس پر وقت نہیں کیا جائے گا یہ عام قراء کی قرات ہے۔
دیگر مقامات عتاب۔
مسئلہ نمبر 6۔ عتاب میں اس آیت کی مثل سورة الانعام میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ولاتطردالذین یدعون ربھم بالغدوۃ والعشی (الانعام 52) جو صبح وشام اپنے رب کو پکارتے رہتے ہیں ان کو دور نہ کرو۔ اسی طرح سورة کہف میں ہے، ولاتعد عینک عنھم ترید زینۃ الحیوۃ الدنیا۔ کہف 28) اور اس قسم کی جو دوسری آیات ہیں۔ واللہ اعلم۔