تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 4

Tafseer
  1. اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿4﴾

    1. اَوْ يَذَّكَّرُیا نصیحت پکڑے
    2. فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىتو فائدہ دے اس کو نصیحت
Translation · Al-Qurtubi
یا سوچتا تو سمجھنا اسے فائدہ دیتا
Tafseer · Al-Qurtubi
اویذکر فتنفعۃ الذکری۔ یا جو آپ کہتے تو وہ اس سے نصیحت حاصل کرتا اور نصیحت اسے نفع دیتی۔ عام لوگوں کی قرات فتنفعہ الذکری، میں عین کے ضمہ کے ساتھ ہے اس کا عطف یزکی پر ہے، عاصم اور ابن ابی اسحاق اور عیسیٰ نے اسے فتنفعہ عین کے نصب کے ساتھ پڑھا ہے، یہ سلمی اور زربن حبیش کی قرات ہے یہ لعل کا جواب ہے کیونکہ یہ لعل غیر موجب ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، لعلی ابلغ الاسباب، غافر) پھر فرمایا، فاطلع۔