تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 34

Tafseer
  1. یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ﴿34﴾

    1. يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُاس دن دوڑے گا انسان
    2. مِنْ اَخِيْهِاپنے بھائی سے
Translation · Al-Qurtubi
اس دن بھائی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
یوم یفرالمرء من اخیہ۔ وامہ وابیہ، صاحبتہ وبنیہ۔ اس دن صاخہ آئے گی تو آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا یعنی بھائی کے ساتھ دوستی کرنے اور گفتگو کرنے سے دور بھاگے گا کیونکہ اس کے لیے وہ فارغ نہیں ہوگا کیونکہ وہ اپنے بارے میں مصروف ہوگا جس طرح بعد میں فرمایا، اس دن ہر آدمی کو ایسا کام ہوگا جو اسے دوسری چیزوں سے غافل کردے گا ایک قول یہ کیا گیا ہے وہ اس سے جو مطالبہ کرسکتے تھے اور باہم جو حقوق موجود تھے اس وجہ سے ان سے دور بھاگے گا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے اس لیے دور بھاگے گا تاکہ جس شدت سے وہ اب ہے وہ اسے دیکھ نہ لیں ایک قول یہ کیا گیا ہے وہ ان سے اس لیے بھاگے گا کیونکہ وہ جانتا ہوگا کہ وہ انہیں کچھ نفع نہیں دے سکتا۔ جس طرح فرمایا، یوم لایغنی مولی عن مولی شیا۔ الدخان 41) اس روز کوئی دوست کسی دوست کو کچھ نفع نہیں دے گا۔ عبداللہ بن ظاہر ابہری نے کہا، وہ ان سے اس لیے بھاگے گا کیونکہ اس پر یہ امر واضح ہوچکا ہوگا کہ وہ عاجز ہیں اور ان کے پاس کوئی حیلہ نہیں وہ اس کی طرف بھاگے جو اس سے غم اور دکھ دور کرسکے گا، اگر یہ امر اس پر ظاہر ہوچکا ہوتا تو وہ اپنے رب کے سوا کسی چیز پر اعتماد نہ کرے۔ صاحبتہ سے مراد اس کی بیوی ہے اور بنیہ سے مراد اس کی اولاد ہے۔ ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے : کہ قابیل اپنے بھائی ہابیل سے دور بھاگے گا نبی کریم اپنی ماں سے دور بھاگیں گے، حضرت ابراہیم اپنے باپ سے دور بھاگیں گے، تو حضرت نوح اپنے بیٹے سے دور بھاگیں گے، حضرت لوط (علیہ السلام) اپنی بیوی سے دور بھاگیں گے، حضرت آدم (علیہ السلام) اپنے بیٹے کی لاش سے دور بھاگیں گے۔ حضرت حسن بصری نے کہا : قیامت کے روز سب سے پہلے جو اپنے باپ سے دور بھاگے گا وہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ہیں سب سے پہلے جو اپنے بیٹے سے دور بھاگے گا وہ حضرت نوح (علیہ السلام) ہیں سب سے پہلے جو اپنی بیوی سے دور بھاگے گا وہ حضرت لوط (علیہ السلام) ہیں علماء کی رائے تھی یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی ان کا یہ فرار اپنے بچاؤ کے لیے ہوگا۔