تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 1
Tafseerاِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
- اِذَا الشَّمْسُجب سورج
- كُوِّرَتْلپیٹ دیا جائے
Translation · Al-Qurtubi
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
Tafseer · Al-Qurtubi
اذالشمس کورت۔۔۔ تا۔۔۔ ما احضرت۔
اذالشمس کورت۔ حضرت ابن عباس نے کہا : تکویر سے مراد اسے عرش میں داخل کرنا ہے۔ حضرت حسن بصری نے کہا، اس کا معنی اس کی روشنی کا چلے جانا ہے، یہی قتادہ کا قول ہے اور مجاہد کا قول ہے۔ حضرت ابن عباس سے یہ بھی مروی ہے سعید بن جبیر نے کہا، اس کا معنی ہے اسے بےنور کردیا جائے گا ابوعبیدہ نے کہا، اسے لپیٹاجائے گا جس طرح پگڑی کو لپیٹا جاتا ہے اسے لپیٹ دیا جائے گا اور اسے مٹا دیا جائے گا، ربیع بن خثیم نے کہا، کورت کا معنی ہے اسے پھینک دیا جائے گا اسی معنی میں کورتہ، فتکور میں نے اسے گرایا تو وہ گرگیا ۔ میں کہتا ہوں : تکویر کا اصل معنی جمع کرنا ہے، یہ کارالعمامہ علی راسہ، سے ماخوذ ہے اس نے اپنے سرپر پگڑی کو جمع کیا اسے جمع کیا جائے گا اور روشنی کو مٹا دیا جائے گا پھر اسے سمندر میں پھینک دیا جائے گا اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ ابوصالح سے مروی ہے، کورت کا معنی ہے اسے اوندھا گرا دیا جائے گا۔