تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 11
Tafseerوَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
- وَاِذَا السَّمَآءُاور جب آسمان
- كُشِطَتْکھال کھینچ لی جائے
Translation · Al-Qurtubi
اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی
Tafseer · Al-Qurtubi
واذالسماء کشطت۔ کشط سے مراد یہ ہے جو چیز کسی کے ساتھ سختی سے چمٹی ہوئی ہو اس کو کھینچ لینا، آسمان سے چمڑا اس طرح ادھیڑ لیاجائے گا جس طرح مینڈھے اور دوسرے جانوروں سے چمڑا اتارلیا جاتا ہے، قشط بھی اس میں ایک لغت ہے حضرت عبداللہ کی قرات میں، اذالسماء قشطت ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے کشطت البعیر کشطا میں نے اس کے چمڑے کو اتاراسلحتہ نہیں کہا جاتا کیونکہ عرب اونٹ کے بارے میں کشطتہ اور جلدتہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ انکشط کا معنی ہے چلا گیا آسمان کو اپنی جگہ سے ہلا دیا جائے گا جس طرح پردہ کو اس سے ہٹادیا جاتا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کا معنی ہے لپیٹ دیا جائے گا جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، یوم نطوی السماء کطی السجل للکتب۔
الانبیاء 104) اس روز ہم آسمان کو لپیٹ دیں گے جس طرح سجل کتابوں کو لپیٹ دیتی ہے گویا معنی ہے چمڑے کو اتار دیا جائے گا اور لپیٹ دیا جائے گا۔