تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 14
Tafseerعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
- عَلِمَتْجان لے گا
- نَفْسٌہر شخص
- مَّآجو کچھ
- اَحْضَرَتْوہ لایا
Translation · Al-Qurtubi
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
علمت نفس ما احضرت۔ نفس جان لے گا جو اس نے اچھا اور براعمل کیا، یہ اذالشمس کورت، اور اس کے مابعد کا جواب ہے، حضرت عمر نے فرمایا، اسی لیے یہ گفتگو ہوئی حضرت ابن عباس اور حضرت عمر کے بارے میں مروی ہے دونوں نے ان آیات کو پڑھا، جب علمت نفس ما احضرت تک پہنچے تو دونوں نے کہا، اس مقصد کے لیے یہ قصہ چلایا گیا ہے معنی یہ ہوگا جب سورج بےنور ہوجائے گا اور یہ امور ہوجائیں گے تو نفس اپنے اعمال کو جان لے گا۔ صحیین میں حضرت عدی بن حاتم سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، تم میں سے ہر ایک کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہم کلام ہوگا، وہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو وہ اپنے اعمال پائے گا وہ اپنی بائیں طرف دیکھے گا تو وہ اپنے اعمال دیکھے گا پس آگ اس کا استقبال کرے گی جو آدمی یہ طاقت رکھے کہ وہ آگ سے بچے خواہ وہ کھجور کے ایک حصہ کے ساتھ تو وہ ایسا کرے، حضرت حسن بصری نے کہا، اذالشمس کورت، قسم ہے، جو علمت نفس ما احضرت۔
پر واقع ہے۔ جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، جب زید بھاگا تو عمر بھی بھاگا، پہلاقول زیادہ صحیح ہے، ابن زید نے حضرت ابن عباس سے یہ قول نقل کیا ہے، اذالشمس کورت، سے لے کر واذالجنۃ ازلفت۔ تک بارہ چیزیں ہیں چھ دنیا میں اور چھ آخرت میں ہوں گی۔
میں نے حضرت ابی بن کعب کے قول سے پہلی چھ کی وضاحت کردی ہے۔